یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز اپنے دورہ شام کی اہم ترین کامیابیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ دو گھنٹے تک بات چیت کی۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ اس وقت ہمارا ایک اہم مشن شام کے کچھ حصوں میں ترکی کے خصوصی فوجی آپریشن کے امکان کی چھان بین کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دورے ترکی کے دوران اس مسئلے پر بھی بات ہوئی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران جنگ کو مسترد کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے ایرانی، مصری اور اردنی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے جاری ہونے والی خبروں کے بارے میں کہا کہ ہم نے ابھی تک مصری فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے ہیں، مصر عالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ تہران اور قاہرہ کے درمیان تعلقات کا فروغ دونوں اقوام کے مفاد میں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران اور مصر کے تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوتا ہے: امیرعبداللہیان
3 جولائی، 2022، 2:18 PM
News ID:
84810181
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے قاہرہ کو اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے تہران اور قاہرہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے ابھی تک کوئی براہ راست بات چیت نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
-
امیرعبداللیہان کی دمشق کی آمد کے موقع پر؛
صہیونی ریاست شام میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کے درپے ہے
تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ناجاوز صہیونی ریاست شام میں بدامنی اور عدم استحکام…
-
ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر سے ملاقات میں؛
شام میں قیام سلامتی برقرار کرنے کی کوششوں کے مغربی دعوے جھوٹ ہیں
تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ جو شامی اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کیلئے دورہ دمشق میں ہیں،…
-
ایرانی وزیر خارجہ نے شام کا دورہ کیا
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں شام کا دورہ کیا۔
آپ کا تبصرہ